تنظیم بزمِ قرآن
مرکزیقرآنِ کریم سے تعلق مضبوط کرنا اور نئی نسل میں قرآن فہمی کا شعور پیدا کرنا جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ اسی مقصد کے تحت تنظیم بزمِ قرآن قائم کی گئی، جو کم عمر طلبہ میں قرآن سے محبت، دینی شعور، اخلاقی تربیت اور قائدانہ صلاحیتوں کے فروغ کے لیے کام کرتی ہے۔
تنظیم بزمِ قرآن کا قیام 1991ء میں جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کی مرکزی شوریٰ کے فیصلے کے تحت عمل میں آیا۔ اس کا مقصد قرآن ناظرہ، حفظ اور تجوید سے وابستہ طلبہ کو ایک منظم تربیتی ماحول فراہم کرنا ہے۔
بزمِ قرآن کے تحت:
- قرآن فہمی کے پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں۔
- قرأت، تقریر، حفظ، تجوید اور علمی مقابلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
- بچوں میں اخلاقی تربیت اور اسلامی آداب کو فروغ دیا جاتا ہے۔
- مطالعہ، اظہارِ خیال اور تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارا جاتا ہے۔
تنظیم بزمِ قرآن کا نصب العین
"قرآن سیکھو اور سکھاؤ"
یہ نصب العین اس بات کی ترجمانی کرتا ہے کہ قرآن صرف تلاوت کی کتاب نہیں بلکہ زندگی گزارنے کا مکمل رہنما ہے۔ بزمِ قرآن بچوں میں قرآن سے محبت، عمل کی رغبت اور دعوت کا جذبہ پیدا کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
دعوت کے پانچ نکات
بزمِ قرآن کے طلبہ کی اخلاقی اور عملی تربیت کے لیے درج ذیل بنیادی نکات پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے:
- نماز باجماعت ادا کرنا
- اساتذہ کا احترام کرنا
- والدین کا ادب کرنا
- ہمیشہ سچ بولنا
- دل لگا کر پڑھنا
معمار بزمِ قرآن
وہ تمام طلبہ جو قرآنِ کریم ناظرہ، حفظ یا تجوید کی تعلیم حاصل کر رہے ہوں، رجسٹریشن کے ذریعے معمار بزمِ قرآن کا حصہ بنتے ہیں۔ معمار بزمِ قرآن کا مقصد ایسے بچوں کی تربیت کرنا ہے جو مستقبل میں قرآن کے پیغام کو سمجھنے والے، کردار کے حامل اور معاشرے کے لیے مفید انسان بن سکیں۔
حلقہ بزمِ قرآن
جس مقام پر کم از کم تین معمار بزمِ قرآن موجود ہوں، وہاں حلقہ بزمِ قرآن قائم کیا جاتا ہے۔ یہ حلقے بچوں کی باقاعدہ تربیت، تعلیمی سرگرمیوں اور اخلاقی نشوونما کے مراکز کا کردار ادا کرتے ہیں۔
معمار کیمپ
بچوں کی جسمانی، ذہنی، اخلاقی اور تخلیقی تربیت کے لیے سالانہ معمار کیمپ منعقد کیا جاتا ہے۔ اس کیمپ میں:
- قرآن و حدیث کی تعلیم
- اخلاقی تربیت
- تقریری و تخلیقی سرگرمیاں
- کھیلوں اور جسمانی سرگرمیوں
- تاریخی و تعلیمی مقامات کے مطالعاتی دورے
کا اہتمام کیا جاتا ہے، تاکہ بچوں کی شخصیت متوازن انداز میں پروان چڑھ سکے۔
مجلہ بزمِ قرآن
بچوں میں مطالعہ، تحریر اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے ماہنامہ بزمِ قرآن شائع کیا جاتا ہے۔ اس مجلے کے ذریعے:
- بچوں کی تحریری صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔
- اسلامی معلومات اور تربیتی مضامین فراہم کیے جاتے ہیں۔
- بزمِ قرآن کی سرگرمیوں سے آگاہی دی جاتی ہے۔
یہ مجلہ نئی نسل میں قرآن فہمی، دینی شعور اور مثبت سوچ پیدا کرنے کا مؤثر ذریعہ ہے۔