Skip to main content

مرکزِ تعلیم و تحقیق

مرکزی

علم، تحقیق اور فکری رہنمائی کا مرکزی پلیٹ فارم

موجودہ دور علم، تحقیق اور فکری مکالمے کا دور ہے۔ امتِ مسلمہ کو درپیش نئے مسائل، فکری چیلنجز اور سماجی تبدیلیوں کا مؤثر جواب مضبوط علمی تحقیق کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ اسی ضرورت کو سامنے رکھتے ہوئے جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان نے مرکزِ تعلیم و تحقیق قائم کیا ہے، جو دینی و عصری موضوعات پر تحقیق، علمی مطالعہ اور فکری رہنمائی کا ایک اہم مرکز ہے۔

مرکزِ تعلیم و تحقیق کا مقصد ایسے محققین، اہلِ قلم اور علمی شخصیات کی تیاری ہے جو قرآن و سنت کی روشنی میں عصرِ حاضر کے مسائل کا گہرا مطالعہ کر سکیں اور امت کے لیے علمی رہنمائی فراہم کر سکیں۔

مرکز کے اہم کام:

  • اسلامی علوم اور معاصر مسائل پر تحقیقی کام
  • علمی مقالات اور تحقیقی رپورٹس کی تیاری
  • نوجوان محققین کی تربیت
  • تحقیقی ورکشاپس اور سیمینارز کا انعقاد
  • دینی و عصری علوم کے درمیان علمی ربط پیدا کرنا
  • جدید فکری چیلنجز پر علمی جواب تیار کرنا

مرکز کا وژن یہ ہے کہ دینی مدارس کے نوجوانوں میں تحقیق کا ایسا ذوق پیدا کیا جائے جو انہیں محض معلومات رکھنے والے نہیں بلکہ مسئلہ شناس، محقق اور رہنما بنائے۔