بیت المال
مرکزیبیت المال جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کا فلاحی اور مالیاتی شعبہ ہے، جو تنظیمی سرگرمیوں، طلبہ کی معاونت اور مختلف تعلیمی و تربیتی منصوبوں کے لیے مالی وسائل کو شفاف اور منظم انداز میں بروئے کار لاتا ہے۔
اس شعبے کے ذریعے زکوٰۃ، صدقات، عطیات اور دیگر مالی تعاون کو شرعی اصولوں اور مکمل مالی شفافیت کے ساتھ مستحق طلبہ، تربیتی پروگراموں، علمی منصوبوں، دعوتی سرگرمیوں، کانفرنسوں، تحقیقی کورسز اور رفاہی منصوبوں پر خرچ کیا جاتا ہے۔
جمعیت مالیاتی نظم، احتساب اور شفافیت کو بنیادی اصول سمجھتی ہے۔ اسی لیے تمام مالی معاملات باقاعدہ ریکارڈ، سالانہ آڈٹ اور شورائی نگرانی کے تحت انجام دیے جاتے ہیں تاکہ امانت، دیانت اور اعتماد کا اعلیٰ معیار برقرار رہے۔